حکومت نے آج کہا کہ اشتہارات سے متعلق پالیسی میں گزشتہ سال کی گئی ترامیم
کی وجہ سے اصل میں چھپ رہے اخبارات پر کوئی آنچ نہیں آئے گی جبکہ برائے نام
چھپ رہے اخبارات کا پتہ لگایا جائے گا اور علاقائی اور لسانی اخبارات کو
ان کا واجب حق دیا جائے گا۔اطلاعات و
نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات
کے جواب میں کہا کہ اخبارات کو دیئے جانے والے اشتہارات کے بارے میں ایک
مخصوص پالیسی ہے جو رہنما ہدایات پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتہارات دینے کے مقررہ معیار ہیں جن کی بنیاد پر اخبارات کی تشہیر دیے جاتے ہیں۔